Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں پارلیمانی انتخابات کےلیے پولنگ، ٹرن آوٹ 8.8 فیصد

اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے( فوٹو اے ایف پی)
تیونس میں سنیچر کو شمالی افریقہ کے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جمہوریت کو لاحق خدشات کے تناطر میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔
اپوزیشن جماعتوں جس میں سالویشن فرنٹ جس میں النہضہ پارٹی پارٹی شامل ہے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ’پارلیمانی اننتخابات میں ٹرن آوٹ صرف 8.8 فیصد رہا‘۔
عرب نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ نے ابتدائی اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ’ 8 لاکھ تین ہزار افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔‘
انتخابات میں ایک ہزار 58 امیدوار پارلیمنٹ کی161 نشستوں کے لیے مقابلہ کررہے ہیں۔ امیدواروں میں صرف 120 خواتین ہیں۔
یاد رہے کہ تیونس میں پارلیمانی انتخابت نئے آئین کے تحت ہورہے ہیں۔ پولنگ سنیچر کی صبح چھ بجے شروع ہوئی اورشام چھ بجے تک جاری رہی۔
جولائی میں ہونے والے ریفرنڈم میں تیونس کے باشندوں نے ایک آئین کی منظوری دی تھی جو صدر کو وسیع ایگزیکٹیو اختیارات سونپتا ہے۔
تیونسی اپوزیشن ریفرنڈم کے ذریعے نافذ کیے جانے والے اس آئین کو غیر قانونی قرار دیتی ہے۔

شیئر: