Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور اردنی امدادی ایجنسیوں نے گرم ملبوسات تقسیم کیے

گرم ملبوسات کی تقسیم سے23 ہزار 529 افراد کو فائدہ پہنچا ہے( فوٹو اردنی ایجنسی پترا)
اردن کی ہاشمی فاؤنڈیشن نے کنگ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تعاون سے ملک کے ضرورت مند خاندانوں کے علاوہ مقیم شامی و فلسطینی پناہ گزینوں میں موسم سرما کے ملبوسات اور سامان کی تقسیم کا منصوبہ مکمل کیا ہے۔
اردنی خبررساں ادارے پٹرا کے مطابق فاؤنڈیشن نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’گرم ملبوسات کی تقسیم سے 23 ہزار 529 افراد کو فائدہ پہنچا ہے‘۔
فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ’ ایک خاندان کے ایک فرد کو 20 دینار کے شاپنگ واؤچر دیے جاتے ہیں جس سے وہ اپنی گھریلو ضروریات کے لحاظ سے  سامان کی خریداری کرسکتے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا نیا تجربہ تھا‘۔ 
 گرم ملبوسات منصوبے کو ’کنف 2022‘ کا نام دیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن، شاہ سلمان مرکز برائے امداد کی مدد سے اس سال چوتھی بار یہ منصوبہ نافذ کررہی ہے۔ 

شیئر: