شاہ سلمان مرکز کی جانب سے چترال میں گرم ملبوسات کی تقسیم
جمعرات 15 دسمبر 2022 23:46
گرم ملبوسات کی تقسیم سے 1400 افراد کو فائدہ ہوا۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستانی علاقے چترال میں سردی سے بچاؤ کے لیے گرم ملبوسات اور سامان پر مشتمل 200 بیگ تقسیم کیے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے گرم ملبوسات سے 1400 افراد کو فائدہ ہوا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا کے مختلف ملکوں میں شاہ سلمان مرکز کے توسط سے انسانیت نواز امداد تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پاکستانی علاقے چترال میں گرم ملبوسات کی تقسیم اسی پالیسی کا حصہ ہے۔
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے دارفور میں 500 فوڈ باسکٹ تقسیم کرائیں۔ جن سے علاقے کے نادار افراد اور خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں