Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسز ورلڈ کے مقابلے میں مسز یو اے ای کے گاؤن کی پذیرائی

مسز ورلڈ 2022 کے مقابلوں میں متحدہ عرب امارات  ٹاپ 16 میں شامل نہیں تھا۔ فوٹو عرب نیوز
لاس ویگاس میں ہونے والی مسز ورلڈ کی ایوارڈ تقریب میں مسز انڈیا کو مسز ورلڈ 2022 کا تاج پہنایا گیااس موقع پر  مسز یو اے ای پامیلا سرینا نے بھی جیوری کو متاثر کیا۔
عرب نیوز کےمطابق ہندوستان نژاد پامیلا سرینا کا لباس، متحدہ عرب امارات کی موتیوں کی روایات کو اجاگر کرنے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیاتھاجسے اس موقع پر پذیرائی ملی ہے۔
مسز پامیلا کا یہ گاؤن منیش وید ڈیزائنرز چوائس ایوارڈز کے حصے کے طور پر پہچانے جانے والے پانچ گاؤنوں میں سے ایک تھا۔
برطانیہ میں پیدا ہونے والی پامیلا سرینا ہندوستان نژاد ہیں اور اب وہ گزشتہ دس برس سے  دبئی میں مقیم ہیں۔
ایوارڈ تقریب میں انڈیا کی خاتون سرگم کوشل کو مسز ورلڈ 2022 کا تاج پہنایا گیا،21 سال سے ہونے والے اس مقابلے میں انڈیا نے پہلی بار یہ ایوارڈ  جیتا ہے۔
اس موقع پر بیوٹی کوئین کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع پر بہت خوش ہیں، مسز ورلڈ نے کہا کہ مجھے انڈیا سے پیار ہے اور مجھے دنیا سے پیار ہے۔

ایوارڈ تقریب میں انڈیا کی سرگم کوشل کو مسز ورلڈ 2022 کا تاج پہنایا گیا۔ فوٹو انسٹاگرام

تقریب میں مسز ورلڈ کا دوسرا انعام مسز کینیڈا اور تیسرا مسز پولینیشیا کو دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسز ورلڈ 2022 کے مقابلوں میں متحدہ عرب امارات  ٹاپ 16 میں شامل نہیں تھا۔
 

شیئر: