Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جارجیا کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر نے خیر مقدم کیا( فوٹو ایس پی اے)
جارجیا کے وزیراعظم ایراکلی گریباشویلی بدھ کی رات سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، وزیر اقتصادیات و منصوبہ بدی شہزادہ فیصل بن فاضل ابراہیم اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

شیئر: