سعودی عرب کی نان تیل برآمدات بڑھ کر 24.9 بلین ریال ہو گئیں
مملکت کی نان تیل برآمدات کیمیکل اور اس سے منسلک صنعتوں سے ہوتی ہیں(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی نان تیل برآمدات اکتوبر2022 میں 4.4 فیصد بڑھ کر 24.9 بلین ریال ہو گئیں جو اکتوبر 2021 میں 23.9 بلین ریال ریکارڈ کی گئیں تھیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اپنی رپورٹ میں نوٹ کیا کہ ’مملکت کی نان تیل برآمدات کیمیکل اور اس سے منسلک صنعتوں سے ہوتی ہیں جو اکتوبر میں نان تیل کے تجارتی سامان کی برآمدات کا 40.9 فیصد ہے۔‘
رپورٹ میں مزید نشاندہی کی گئی کہ ’اکتوبر میں تجارتی سامان کی مجموعی برآمدات 13.9 فیصد سے بڑھ کر 120.7 بلین ریال ہو گئی جو اکتوبر 2021 میں 106 بلین ریال تھی۔‘
مملکت کے تجارتی سامان کی درآمدات اکتوبر میں 39.3 فیصد بڑھ کر 63.9 بلین ریال ہو گئیں جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 45.9 بلین ریال تھیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’اکتوبر میں سب سے زیادہ درآمد شدہ سامان مشینری، مکینیکل اپلائنسز اور برقی آلات کے پرزے تھے جو مجموعی تجارتی سامان کی درآمدات کا 19.5 فیصد ہیں۔‘
مملکت کا بنیادی تجارتی پارٹنر چین اکتوبر میں 22.2 بلین ریال کی مالیت کے ساتھ مجموعی برآمدات کا 18.4 فیصد تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’جنوبی کوریا اور جاپان سعودی عرب کی مجموعی برآمدات کے 10.3 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اکتوبر 2022 میں ان کی مجموعی برآمدات 12.4 بلین تھیں۔‘
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’متحدہ عرب امارات چار بلین ریال کی درآمدات کے ساتھ تیسرے نمبر پر آیا جو اس کی مجموعی برآمدات کا 6.3 فیصد ہے۔‘