سعودی عرب کی نان آئل برآمدت، امارات اور چین بدستور سرفہرست
چین کو نان آئل سعودی برآمدات 12.22 فیصد تک پہنچ گئیں (فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے جاری کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب کی نان آئل برآمدات میں متحدہ عرب امارات کا حصہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں14.81 فیصد تک گرگیا جو گزشتہ سہ ماہی کے 14.87 فیصد سے کم ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 2022 کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب نے اپنے پڑوسی ملک کو 11.52 بلین ریال مالیت کی نان آئل اشیا برآمد کیں جو کہ2021 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 343 ملین ریال کم ہے۔
یہ کمی جزوی طور پر نقل و حمل کے آلات کی برآمدات میں کمی کی وجہ سے ہے جو اس سال کی پہلی سہ ماہی میں (سعودی عرب) کی برآمدات میں متحدہ عرب امارات کا 27.54 فیصد حصہ ہے۔
اس گروپ کی برآمدات2021 کی آخری سہ ماہی میں 4 بلین ریال سے کم ہو کر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.17 بلین ریال رہ گئیں۔
دوسری طرف مملکت کی متحدہ عرب امارات کو مشینری، نظری سامان اور موتیوں کی برآمدات میں بالترتیب 330 ملین ریال، 170 ملین ریال اور 99 ملین ریال کا اضافہ ہوا۔
متحدہ عرب امارات، مملکت سے نان آئل برآمدات کے لیے سرفہرست مقام ہے اس کے بعد چین اور انڈیا ہیں۔
چین کو نان آئل سعودی برآمدات 12.22 فیصد تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 13.26 فیصد سے کم ہیں۔
2022 کی پہلی سہ ماہی میں مملکت کی چین کو نان آئل برآمدات 1.1 بلین ریال کم ہو کر9.51 بلین ریال رہ گئیں۔
اس کمی کو بنیادی طور پر کیمیائی مصنوعات کی برآمدات کی قدر میں گزشتہ سہ ماہی میں پانچ بلین ریال سے5.87 بلین ریال تک گراوٹ کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پلاسٹک اور ٹرانسپورٹ کے آلات کی برآمدات میں بھی مجموعی طور پر 685 ملین ریال کی کمی واقع ہوئی۔
اس کمی کو جزوی طور پر 2022 کی پہلی سہ ماہی میں چین کو بھیجی جانے والی بیس میٹلز کی قیمت میں 461 ملین ڈالر کے اضافے سے پورا کیا گیا۔