Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اسلامی امور کی خدمات پر انڈونیشیا کا آرڈر آف میرٹ

انڈونیشیا کی تاریخ میں پہلی بارعلما کونسل نے ایسا حکم جاری کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
انڈونیشیا کی علما کونسل نے سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ کو اسلام کی خدمت اور اس کی نشر و اشاعت کے لیے اول درجے کے آرڈر آف میرٹ سے نوازا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انڈونیشیا کی تاریخ میں پہلی بارعلما کونسل نے ایسا حکم جاری کیا ہے۔
سعودی وزیر برائے اسلامی امورو دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کو یہ اعزاز سائنسی اور وکالت کی خدمات میں ان کی شراکت کے لیے دیا گیا ہے۔
شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے انڈونیشیا کے مشہور جزیرے بالی میں سعودی سفیرعصام عابد الثقفی کی موجودگی میں انڈونیشیا کی علما کونسل کے سربراہ شیخ مہرسون سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات بالی میں انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور کے تعاون سے وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے زیر اہتمام دوسرے آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔
مہروسون نے اسلام کی خدمت اور اعتدال کو پھیلانے کے مشن میں آل الشیخ کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے ان کی مزید کامیابی کی خواہش کی۔

سعودی وزیر نے اس اعزاز پر انڈونیشین علما کونسل کا شکریہ ادا کیا۔( فوٹو ایس پی اے)

مہرسون نے اسلامی ممالک میں خیراتی تصور کو فروغ دینے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آسیان سربراہی اجلاس کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔
سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے اس اعزاز پر انڈونیشین علما کونسل کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کونسل کو انڈونیشیا کے لوگوں کو سائنسی اور وکالت کی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اعتدال کے اصولوں کے مطابق مختلف شعبوں میں اسلام کی خدمت کرنے میں مزید کامیابی کی خواہش کی۔

شیئر: