متحدہ عرب امارات میں پولیس سٹیشن کے قائم مقام سربراہ علی الرجبی نے کہا ہے کہ’ راس الخیمہ کے کوہستانی علاقے میں گاڑی پہاڑی سے ٹکرا گئی 22 سالہ خلیجی نوجوان جان کی بازی ہار گیا‘۔
الامارات الیوم کے مطابق علی الرجبی نے بتایا کہ’ آپریشن روم نے اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم روانہ کی۔ خلیجی نوجوان پہاڑی سڑک سے اترتے ہوئے گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔‘
حادثہ الرمس الشامل پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ ٹریفک حکام نے اس حوالے سے ضروری قانونی کارروائی کی ہے۔