سعودی عرب کے قصیم ریجن میں الاسیاح کمشنری کی پولیس نے متعدد مکانات میں ڈاکہ ڈالنے والے ایک مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے اتوار کو بیان میں بتایا کہ ’ملزم گھروں میں گھس کر الیکٹرانک آلات اور زیورات لوٹنے کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔ لوٹے جانے والا تمام سامان برآمد کرلیا گیا‘۔
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ’ مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔