سعودی، جاپانی انویسٹنٹ فورم کا انعقاد آج ہوگا
’فورم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارت و صنعت کو فروغ دینا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح اور چاپانی وزیر تجارت و صنعت نیشیموار یاسوچی کی سربراہی میں آج ریاض میں سعودی ، چاپانی انویسٹمنٹ فورم کا ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فورم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارت و صنعت کو فروغ دینا ہے۔
فورم میں سعودی عرب اور چاپان کے اعلی حکام کے علاوہ سرمایہ کار، صنعت کار اور تاجر شریک ہوں گے۔
فورم میں دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی جائے گی نیز دونوں ممالک کے ماہرین تجارتی شراکت داری پر خطاب کریں گے۔
فورم کے ضمن میں دونوں ملکوں کی بڑی کمپنیاں اور نجی تجارتی شعبوں کے درمیان شراکت داری کے مواقع بھی رکھے جائیں گے۔