راجن پور کے ایک بلوچ خاندان کے چشم و چراغ سلمان احمد نے میٹرک کیا تو ان کے گھر والوں نے ان کی شادی کا فیصلہ کر لیا جو انہیں پسند نہیں آیا اور اس فیصلے سے بغاوت کر کے پہاڑوں میں جا بسے۔ برس ہا برس گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں گھومے مگر عارضی ٹھکانہ نگر کی وادی مناپن کو بنایا۔
ایک دن راکا پوشی پہاڑ کے دامن میں ان کی ملاقات پہاڑوں کی ایک دیوانی سندھ کے معروف تالپور خانوادے کی شہزادی مسا تالپور سے ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد سلمان اور مسا نے کئی پہاڑی سفر ایک ساتھ کیے، جس پر انہیں لگا کہ جیسے وہ ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔
سلمان نے مسا کو شادی کی پیشکش کی اور اکتوبر 2022 میں راکا پوشی کے دامن میں نکاح کر لیا۔ اس شادی کی راہ میں انہیں کن رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا اور اب ان کی زندگی کیسی ہے؟ دیکھیے اسامہ خواجہ کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں