موسمی حالات کے باعث شمالی حدود کے تعلیمی ادارے آج بند
’تمام سکولوں کے علاوہ کالجوں، انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹیز میں تعلیم آن لائن ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
تبوک میں محکمہ تعلیم نے غیر یقینی موسمی حالات کے باعث تمام تعلیمی اداروں میں آج منگل کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو ملحوظ رکھتے ہوئے ریجن کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
’تمام مراحل کے تعلیمی اداروں کے علاوہ کالجوں، انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹیز میں تعلیم آن لائن ہوگی‘۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’تاہم تمام تدریسی عملہ اور تعلیمی اداروں کی انتظامی آن لائن ڈیوٹی دے گی‘۔
’یہ فیصلہ احتیاطی تدابیر کے طور پر طلبہ اور اساتذہ کے علاوہ انتظامی عملے کی سلامتی کے لیے کیا گیا ہے‘۔