Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈیزائن فیسٹیول  کے دوسرے ایڈیشن کا اعلان

شہر کو ڈیزائن کی منزلوں کے ساتھ تخلیقی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا۔ فوٹو ٹائم آوٹ ریاض
سعودی وزارت ثقافت کے زیر تحت  آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن کمیشن نے 12سے 23 جنوری کے درمیان دوسرا سعودی ڈیزائن فیسٹیول منانے  کااعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن کمیشن وزارت ثقافت کے تحت کام کرنے والے گیارہ کمیشنوں میں سے ایک ہے اور مملکت بھر سے ڈیزائنرز کو اکٹھا کرنے اور ان کے کام کی نمائش کے لیے ترتیب دیا گیا یہ پروگرام ایک بڑا ایونٹ ہوگا۔

سعودی ڈیزائن فیسٹیول نئے آنے ولے ڈیزائنرز کے لیے انتہائی مفید ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن کمیشن کی سی ای او سمیعہ السلیمان نے بتایا ہے کہ سعودی ڈیزائن فیسٹیول مملکت کے ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز، چھوٹے اور درمیانے درجے پر کاروبارکرنے والوں، تخلیق کاروں کے لیے انتہائی مفید ہے۔
یہ فسیٹیول اس صنعت سے وابستہ دیگر افراد کو اپنے تجربات  کے تبادلے، تعاون کو فعال کرنے اور ترقی کے مواقع کی تلاش کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
 سمعیہ السلیمان نے بتایا کہ ڈیزائن فیسٹیول کے ذریعے اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ مقامی ہنرمندوں کو مختلف مہارتوں سے آراستہ کیا جائے۔
 فیسٹیول  میں مختلف شعبوں سے متعلقہ مباحثوں، ورکشاپس، ماسٹر کلاسز اور نیٹ ورکنگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس فیسٹیول میں مختلف شعبوں سے متعلقہ معروف مقامی اور بین الاقوامی ماہرین شامل ہوں گے جو ڈیزائن کے مختلف موضوعات پر ورکشاپ کریں گےجیسا کہ شہر کے مناظر کے معیار زندگی پر اثرات، مستقبل میں جدید شہروں کی تعمیر اور مختلف دیدہ زیب ڈیزائنز کے ذریعے ثقافت کو ابھارنا  شامل ہے۔

اس ایونٹ کا مقصد دیدہ زیب ڈیزائنز کے ذریعے ثقافت کو ابھارنا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

ورکشاپس میں ڈیزائن کی صنعت سے متعلق  اہم شعبے جیسے گرافک ڈیزائن اور کمیونیکیشن سے متعلق مختلف امور زیربحث آئیں گے۔
اس فیسٹیول میں شرکاء اور سامعین نے مل کر ریاض کے 40 سے زیادہ مقامات پر ہونے والی سرگرمیوں کے ذریعے شہر کو ڈیزائن کی مختلف منزلوں کے ساتھ تخلیقی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔
ڈیزائن فیسٹیول میں آن لائن پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جو پورے خطے اور بین الاقوامی سطح پر اپنے فالورز بڑھائے گا۔
سعودی ڈیزائن فیسٹیول کی ڈائریکٹر بسمہ بوظو نے بتایا ہے کہ اس فیسٹیول کو جسے  پہلےسعودی ڈیزائن ویک کہا جاتا تھا کو شروع کرنے کا ہمارا مقصد یہ رہا ہے کہ مقامی ڈیزائنرز اور تخلیق کاروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ تعمیری کام کر سکیں اور پورے خطے میں  ان کی پذیرائی ہو۔
جنوری 12 تا 23 کے دوران جاری ہونے والے اس پروگرام کےہمارے مشن میں یہ دکھانا  شامل ہے کہ ڈیزائن کی مدد سے  کس طرح معاشرے کو آپس میں  جوڑا جا سکتا ہے۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: