سعودی وزیرخارجہ کی انڈونیشی ہم منصب سے رابطہ
جمعرات 29 دسمبر 2022 17:57
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو انڈونیشیا کی اپنی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور انڈونیشیا برادر ممالک کی آرزوؤں کی تکمیل میں معاون امور، دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور ان کی گتھیاں سلجھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا۔