Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغرب روس کو تباہ کرنے کے لیے یوکرین کو استعمال کر رہا ہے: صدر یوتن

صدر پوتن نے کہا کہ ’اخلاقی اور تاریخی سچائی‘ روس کے ساتھ ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو بطور ٹول استعمال کرکے روس کو تباہ کرنے کی مغربی کوششوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پوتن نے نئے سال کی آمد کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس یوکرین میں اپنے ’مادر وطن‘ کی حفاظت کے لیے لڑ رہا ہے۔
نئے سال کا پیغام روسی فوجیوں کے سامنے ریکارڈ کیا گیا ہے جس کو روس کی سرکاری ٹیلی ویژن نے نشر کیا۔
صدر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ روسی کی  یوکرین میں جنگ ’حقیقی آزادی‘ کے حصول کے لیے ہے۔
صدر پوتن کے مطابق ’اخلاقی اور تاریخی سچائی ہمارے ساتھ ہے۔‘
’آج ہم اس کے لیے لڑ رہے ہیں اور اپنے لوگوں کو تاریخی طور پر پر اپنے ہی علاقوں جو کہ اب روسی فیڈریشن کا حصہ بن گئے میں میں حفاظت کر رہے ہیں۔‘
دوسری جانب روسی وزیر دفاع نے نئے سال کے پیغام میں کہا ہے کہ روس کی یوکرین پر فتح ناگزیر ہے۔ انہوں نے روسی فوجیوں کی بہادری کی بھی تعریف کی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق  سنیچر کو یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔
اے ایف پی کے صحافیوں کے مطابق سنیچر کی دوپہر کو کیئف میں کم از کم دس دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔ مقامی حکام نے فضائی حملے کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے پناہ گاہوں میں جانے کو کہا ہے۔

شیئر: