Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضاحی پروجیکٹ کے تحت قربانی کا گوشت موزمبیق میں تقسیم

’قربانی کا گوشت متعدد مقامی فلاحی و خیراتی اداروں میں تقسیم کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
اضاحی پروجیکٹ نے موزمبیق میں قربانی کے 3 ہزار جانوروں کا گوشت تقسیم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گوشت کی تقسیم میں اسلامی ترقیاتی بینک اور سعودی سفارتخانے کے عملے کے علاوہ مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے شرکت کی ہے۔
اضاحی پروجیکٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’قربانی کا گوشت متعدد مقامی فلاحی و خیراتی اداروں میں تقسیم کیا گیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’قربانی کا گوشت دنیا کے مختلف ممالک میں تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے‘۔

شیئر: