جدہ میں 83 ملی میٹر کی بارش ہوئی، آج بھی مطلع ابر آلود
’جدہ اسلامی بندرگاہ کے قرب وجوار میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب جدہ کے بعض محلوں میں بارش کی مقدار 83 ملی لیٹر تک تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ اسلامی بندرگاہ کے قرب وجوار میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’دوسرے نمبر بنی مالک کا محلہ ہے جہاں بارش کی مقدار 57 ملی میٹر جبکہ الورود محلے میں 52 ملی میٹر رہی ہے‘۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’جدہ میں آج پیر کو بھی بارش کا امکان ہے‘۔
’محکمہ موسمیات اور شہری دفاع سمیت تمام متعلقہ ادارے رہائشیوں کو موسمی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے تیار ہیں‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ خطرے کی حالت میں شہروں کو الرٹ جاری کردیا جائے گا‘۔