مسلم لیگ ن وطن عزیز کی ترقی کی ضامن ہے، سجاد خان
راجہ مسعود کی طرف سابق تحصیل ناظم کے اعزاز میں عشائیہ
ریاض (ذکاءاللہ محسن)مسلم لیگ نون ملک کی بانی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی ترقی کی ضامن بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سے آئے ہوئے راولپنڈی کے سابق تحصیل ناظم و سنیئر رہنما سجاد خان نے ایک عشائیے کے موقعہ پر کیا جس کا اہتمام معروف تاجر راجہ مسعود وارث نے کیا تھا۔ سجاد خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ پنجاب کی صوبائی حکومت نے تمام دیہاتوں کو شہروں سے جوڑنے کے لئے سڑکوں کا جال بچھا کر کسانوں کو خوشحالی کی جانب گامزن کیا ہے جبکہ نیشنل گورنمنٹ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے متعدد پاور ہاؤسز پر کام شروع کر رکھا ہے جن سے پیدا ہونے والی بجلی سے ملکی ترقی کا پہیہ مزید تیزی سے گھومے گا۔ پاک چائنہ راہداری منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا دے گا ۔ اس عظیم منصوبے سے ملکی ترقی میں استحکام آیا ہے۔عشائیہ سے مسلم لیگ نون ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جس نے30 لاکھ سے زائد افغانیوں کو پناہ دی اور ان کو اپنا بھائی سمجھا ۔ عشائیے کے میزبان راجہ مسعود نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہل ریاض نے ہمیشہ پاکستان سے آئے مہمانوں کی میزبانی کا شرف حاصل کیا ہے۔ عشائیے میں ملک محمود اعوان، راجہ یعقوب، ایچ ایم فیاض، راجہ مدثر مبین، راجہ سمیر مسعود، چوہدری عبدالمجید گجر، امتیاز انجم، حنیف بابر، احسان دانش، سرور خان، رانا خادم، عاصم اعوان، محمد افضل خاں، ناصر محمود آراہیںاور دیگر نے بھی شرکت کی۔