Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جینز کی ایسی دُھلائی جس سے رنگ بھی محفوظ رہے

جینز کو دھونے سے پہلے اُلٹ لینا چاہیے (فوٹو: شٹرسٹاک)
جینز سے بنے رنگ دار ملبوسات کی دھلائی کا طریقہ ذرا الگ ہوتا ہے۔
عربی جریدے ’سیدتی‘ نے کچھ ایسے طریقوں کا ذکر کیا ہے جن پر عمل کر کے ناصرف یہ کہ کپڑے کا رنگ محفوظ رکھا جا سکتا ہے بلکہ اس کی عمر بھی بڑھتی ہے۔

جینز کو دھونے کا طریقے

جینز کو دھونے کا اچھا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اسے اُلٹ لیا جائے اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھویا جائے۔
معمول کے درجہ حرارت والا پانی رنگ دار جنیز  کے لیے ٹھیک ہوتا ہے جبکہ گرم پانی جینز کے سکڑنے کا سبب بنتا ہے۔
دوسری چیز یہ کہ جنیز  کو واشنگ مشین میں دیگر کپڑوں سے الگ دھویا جائے تاکہ اس پر کوئی اور رنگ نہ لگے۔

جینز کو دھونے کے بعد خودکار ڈرائیر میں ڈالنے کی بجائے اسے کھلی ہوا میں خشک کرنا چاہیے (فوٹو: شٹر سٹاک)

گہرے رنگ والی جینز کے لیے سِرکہ مفید رہتا ہے۔ ایسی جینز کی دھلائی کے وقت مشین میں ایک کپ سفید سرکہ(ڈٹرجنٹ کے بغیر) ڈالنا چاہیے۔
اس کے بعد دوسری مرتبہ جینز کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ مشین میں ڈالیں۔ اس مرتبہ بھی ڈٹرجنٹ کی ضرورت نہیں البتہ جینز کو اُلٹ ضرور دینا چاہیے۔
جینز کو دھونے کے بعد خودکار ڈرائیر میں ڈالنے کی بجائے اسے کھلی ہوا میں خشک کرنا چاہیے۔

جینز کے لیے سفید سرکہ اور فیبرک سوفٹنر

جینز کے رنگ کی حفاظت کے لیے پینٹس کو صاف ٹب میں ڈالیں اور اس میں مناسب مقدار میں سفید سرکہ ڈالیں۔ پھر ہاتھوں سے کپڑے کو مَلیں۔
سرکے میں موجود تیزابی مادہ رنگ کو کپڑے پر جمائے رکھنے اور جینز میں موجود جراثیم کے خاتمے کے لیے کافی مؤثر چیز ہے۔

سرکے میں موجود تیزابی مادہ رنگ کو کپڑے پر جمائے رکھنے میں مدد کرتا ہے (فوٹو: شٹر سٹاک)

یوں سرکے میں ایک گھنٹے تک رکھنے کے بعد جینز کے کپڑوں کو نچوڑ کر واشنگ مشین میں دھوئیں۔ اس مرتبہ مشین میں کھانے کے نمک کے دو بڑے چمچے بھی ڈالیں۔
اگر جینز کو فیبرکس سافٹنر اور پانی کے محلول میں رات بھر کے لیے بھگو کر رکھا جائے تو یہ بھی ٹھیک ہے۔
پھر اگلی صبح جینز کے ملبوسات کو ہاتھوں کی مدد سے اسے دھو لیا جائے۔

شیئر: