Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیڈروم سے ناگوار بُو ختم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

پردے اور کھڑکی کو کھول دینا چاہیے تاکہ کمرے کے اطراف و جوانب میں تازہ ہوا کا گزر ہو(فوٹو: سیدتی)
گھر کے کمروں میں بعض اوقات ناگوار بُو پیدا ہو جاتی ہے جس سے گھر کا ماحول بہت متاثر ہوتا ہے۔
عربی میگزین ’سیدتی‘ نے بعض ایسے طریقے بیان کیے ہیں جن کی مدد سے گھر بالخصوص بیڈرومز کے ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔

اردو نیوز کا فیس پیج لائک کریں

بیان کردہ طریقے ایسے ہیں کہ ان پر آسانی اور سہولت سے عمل کر کے ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔

کھڑکی کھولنا

اندھیرے اور نمی والی جگہ میں ناخوشگوار بدبو پیدا ہو جاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ سورج کی روشنی کے گزر کا مناسب انتظام کیا جائے۔
اس کے لیے پردے اور کھڑکی کو کھول دینا چاہیے تاکہ کمرے کے اطراف و جوانب میں تازہ ہوا کا گزر ہو۔

کمرے میں روشنی اور تازہ ہوا کے گزر کا مناسب انتظام ضروری ہے (فوٹو: سیدتی)

کچھ دیر کے لیے کمرے کی الماریوں اور درازوں کو کھلا رکھننے کے علاوہ نمی دور کے لیے لیے پنکھا بھی چلا دینا چاہیے۔
کمرے میں موجود ایسے بیگز اوت ٹوکریاں جن سے بُو آتی ہو، انہیں کچھ دن تک دھوپ میں رکھنا چاہیے۔

پردوں کی صفائی

طویل پردے کمرے کی خوب صورتی کو بڑھاتے ہیں لیکن یہ اکثر اوقات غبار اور مٹی کو جذب کر لیتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ پردوں کو بجلی سے چلنے والی مشین کی مدد سے ہر ہفتے صاف کیا جائے۔
اگر پردے بہت زیادہ میلے ہیں تو انہیں واشنگ مشین میں دھویا جائے۔

بیڈ شیٹس کی صفائی

کمرے میں موجود بستروں کی چادریں ہر ہفتے بدلنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
کمپنی کی ہدایات کے مطابق بیڈ شیٹس کی دھلائی ضروری ہے۔ ایسی بیڈشیٹس کو دھوتے وقت پانی میں سفید سرکے کا ایک کپ بھی ڈالنا چاہیے جو بدبُو کو زائل کرتا ہے۔

الماریوں کے اندر سے صفائی

بعض اوقات کمرے میں ناخوشگوار بُو کی وجہ الماریوں میں پڑا سامان بھی ہوتا ہے۔ اور کبھی کبھی لکڑی سے بنے فرنیچر سے بُو پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کے لیے بیکنگ سوڈے یا کافی پاؤڈر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

الماریوں میں پڑے سامان کو بھی دھوپ لگوانی چاہیے (فوٹو: سیدتی)

اس کے لیے بینگ سوڈا یا کافی پاؤڈر ایک ڈبے میں رکھ کر الماری یا دراز میں کچھ دیر کے لیے کھلا رکھ دینا ہوتا ہے۔

روم فریشنر خود تیار کریں

کمرے کی فضا کو ناگوار بُو سے پاک کرنے کے لیے گھر میں فریشنز تیار کیا جا سکتا ہے۔
اس کے لیے مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہو گی:
1. آدھ چمچ بیک سوڈا

اردو نیوز کا یوٹیوب چینک سبسکرائب کریں

2. پانی کے تین پیالے
3. اپنی پسند کی عطر(پرفیوم) کے 30 سے 40 قطرے

گھر میں بہت آسانی سے روم سپرے بنایا جا سکتا ہے (فوٹو:سیدتی)

یہ محلول تیار کر کے سپرے بوتل میں ڈالیں۔ اس کے بعد کمرے اور الماریوں کے اندر سپرے کر دیں۔
ان طریقوں سے بیڈروم کا ماحول ناگوار بُو سے پاک ہو جائے گا۔
  

شیئر: