Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

24 قیراط 8 گرام کی گنی کی قیمت  2142.40 ریال  رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 5 جنوری  2023 کو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت جمعرات کو 195.27 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 
مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 223.17 ریال، 22 قیراط کی قیمت204.57 اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت  167.38 ریال رہی۔ 
21 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت  1874.60 ریال، 22 قیراط کی گنی کی قیمت 1963.87 اور 24 قیراط والی 8 گرام کی گنی کی قیمت 2142.40 ریال  رہی۔ 
دریں اثنا انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ سات ماہ کے دوران 5 جنوری  2023 جمعرات کو پہلی بار سونے کے نرخ انتہائی حد سے کم ہوگئے۔ اس کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکی پالیسی بیان کے انتظار کے پیش نظر سونے کے لین دین سے ہاتھ اٹھالینا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: