سعودی عرب نے وسطی سینیگال کے شہر کیفرین میں بس کے حادثے میں 40 افراد کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سینیگال کی حکومت اور عوام سے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کا جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سینیگال کی حکومت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ کیفرین میں دو بسوں کی ٹکر سے 40 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی تصاویر میں ایک بس کا اگلا حصہ تباہ نظر آرہا ہے جبکہ مسافروں کا سامان بکھرا پڑا ہے۔