بالی وڈ فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’ڈر‘ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔
اس فلم کی وجہ سے ہی شاہ رخ خان کو اپنے کیریئر کے آغاز میں بے پناہ شہرت ملی تاہم ڈر فلم کے ہدایت کار یش چوپڑا کے بیٹے اور اداکار اُدے چوپڑا نے فلم کے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُدے چوپڑا اور یش چوپڑا کے درمیان ہونے والی پرانی گفتگو کا ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں اُدے چوپڑا نے بتایا کیا کہ اس فلم کا نام بالی وُڈ سپرسٹار ریتھک روشن نے رکھا تھا۔
مزید پڑھیں
-
آپ نے نیٹ فلکس پر 2022 کی مشہور فلمیں دیکھی ہیں؟
Node ID: 731846
-
کیا اُروشی روٹیلا کرکٹر رشبھ پنت کی عیادت کرنے ہسپتال گئی تھیں؟
Node ID: 731921
-
اُدے چوپڑا کہتے ہیں کہ ’میں اور ریتھک روشن ایک مرتبہ فلم ’ڈیڈ کام‘ دیکھ رہے تھے جو اتنی مشہور فلم نہیں تھی، ہم نے فلم دیکھی اور پھر آدی (آدتیہ چوپڑا) کو دکھائی، انہیں پسند آگئی، وہاں سے ڈر فلم بنانے کا خیال آیا۔‘
’ایک اور بات یہ ہے کہ فلم کا ٹائٹل ’ڈر‘ ریتھک روشن کی کسی فلم کا ٹائٹل تھا اور جب آدی نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے ریتھک کو بتایا کہ میں اس فلم کا یہ نام رکھ رہا ہوں۔‘
1993 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی تھی۔
Story behind Yash Chopra's Darr pic.twitter.com/YMabeDocqi
— Manish (@rmanish1) January 8, 2023