Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ،محمد نواز کو بھی نوٹس

لاہور ... پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راونڈر محمد نواز کو اسپاٹ فکسنگ  میں نوٹس بھجوا دیا ۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز نے بکی سے رابطے سے متعلق بورڈ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال فروری میں پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑیوں شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان پر ا سپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس ا سکینڈل میں اب تک فاسٹ بولر محمد عرفان کو ب±کیز سے رابطوں سے متعلق کرکٹ بورڈ کو مطلع نہ کرنے پر ایک سال کے لئے معطل کیا جا چکا ۔ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ شرجیل خان اور خالد لطیف پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
 

 

شیئر: