ریاض....وزارت نقل و حمل کے ترجمان ترکی الطعیمی نے واضح کیا ہے کہ2018ءکے اختتام تک شاہراہوں پر ٹول ٹیکس نہیں لگایا جائیگا۔ انہوں نے مکہ اخبار کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ فی الوقت ٹول ٹیکس سے متعلق جائزے تیار کئے جارہے ہیں۔ نتائج 2018ءکے آخر تک سامنے آئیں گے۔ نتائج کی آمد تک کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائیگا۔ وزارت نقل و حمل ان دنوں نجی شعبے کے اشتراک سے نئی شاہراہیں اور سڑکیں تیار کرنے کا پروگرام مرتب کررہی ہے۔ وزارت نقل و حمل نے متعدد بین الاقوامی اور اسپیشلسٹ کمپنیوں کو سڑکوں کا معیار بلند کرنے اور سلامتی کے تقاضے پورے کرنے کے حوالے سے جائزے پیش کرنے کی دعوت دی ہے۔