علاقائی صنعت کومیلے میں اجاگرکیاگیا ہے(فوٹو،ایس پی اے)
جیزان شہر میں موسم سرما کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ میلہ دو ماہ جاری رہے گا۔ کورنیش کے جنوبی علاقے میں جازان ثقافتی قصبے میں میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق امسال میلہ ’خوبصورت اورگرم‘ کے سلوگن کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔ میلے میں ہرطبقہ فکر کی دلچسپی کا سامان موجود ہے۔
میلے میں بچوں کی تفریح کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سالانہ میلہ اہل علاقہ ہی نہیں بلکہ قرب وجوارمیں رہنے والوں کےلیے بھی باعث کشش ہے۔ میلے میں بچوں کی تفریح کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
جازان موسم سرما کے میلے میں علاقے کے ماضی کی عکاسی کی گئی ہے جس میں روایتی مارکیٹ ، پہاڑی مکانات کے ماڈلزاورعلاقائی صنعت کے علاوہ بہت سی دلچسپی کی اشیا رکھی گئی ہیں۔