قصیم میں غیر قانونی حجامہ سینٹر سیل، مقامی شہری گرفتار
ملزم کو ایف آئی آردرج کرکے متعلقہ ادارہ کے حوالے کردیا گیا ( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں قصیم پولیس نےغیرقانونی طور پر’حجامہ‘ کرنے والے ایک مقامی شہری کو حراست میں لیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریجنل ادارہ صحت کو اطلاع ملی تھی کہ قصیم میں ایک شخص نےغیرقانونی طورپرحجامہ سینٹرکھولا ہواہے۔
اطلاع ملنے پرادارہ امور صحت کی تفتیشی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ حجامہ سینٹرپرچھاپہ مارا اور سینٹر کا لائسنس طلب کیا جو پیش نہیں کیا جاسکا۔
تفتیشی ٹیم نے غیرقانونی حجامہ سینٹرکو سیل کردیا جبکہ گرفتارشخص کو ایف آئی آردرج کرکے متعلقہ ادارہ کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے مملکت میں حجامہ سینٹرز کے لیے باقاعدہ لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے جس کی شرائط مقرر ہیں۔
حجامہ کرنے والوں کو اپنا طبی معائنہ بھی کرانا پڑتا ہے جبکہ انہیں اس امر کا پابند بنایا جاتا ہے کہ وہ حجامہ کےلیے استعمال ہونے والے ڈسپوزایبل آلات استعمال کریں۔