نیپال میں طیارے کے حادثے پر سعودی عرب کا اظہار افسوس
اتوار 15 جنوری 2023 20:49
گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے ( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے نیپال میں مسافر طیارے کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نیپالی پولیس کے مطابق مقامی ایئرلائن یتی کے پوکھارا میں اتوار کو گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطبق وزارت خارجہ سے جاری بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، نیپال کی دوست حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار اور زخمیو کی جلد شفایابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس افسر اے کے چہیتری نے بتایا کہ ’31 لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں، جبکہ 36 مزید لاشیں اس گہری کھائی میں موجود ہیں جہاں جہاز گر کر تباہ ہوا تھا۔‘
طیارہ نیپال کے وسطی علاقے میں نئے اور پرانے پوکھارا ایئرپورٹس کے درمیان کریش ہوا ہے۔