Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے سینیگال میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

’سعودی قیادت نے سینیگال کے صدر ماکی سال کو مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سینیگال میں بسوں کے حادثے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سینیگال کے صدر ماکی سال کو مکتوب روانہ کئے ہیں۔
شاہ سلمان نے سینیگالی صدر کے نام روانہ کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ’ہمیں بسوں کے حادثے سے ہونے والی ہلاکتوں پر انتہائی افسوس ہوا ہے‘۔
’ہم آپ کو اور متوفین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کرتے ہیں‘۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’ہم امید رکھتے ہیں کہ حادثے میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں وہ جلد از جلد شفایاب ہوں‘۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے سینیگالی صدر کو روانہ کیا گیا ہے جس میں ولی عہد نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’بسوں کے درمیان حادثے سے ہونے والی ہلاکتیں باعث افسوس ہیں‘۔
’مشکل کی اس گھڑی میں ہم سینیگالی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں‘۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ہم متوفین کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والوں کی جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔

شیئر: