مختلف شہروں میں 327 موٹر سائیکلیں ضبط
’محکمہ ٹریفک نے خلاف ورزیوں کے مرتکب موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ملک کے مختلف شہروں میں 327 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے خلاف ورزیوں کے مرتکب موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کر رکھی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’تمام ٹریفک قوانین کا اطلاق موٹر سائیکلوں پر بھی ہوتا ہے‘۔
’جس طرح گاڑی چلانے کے لیے لائسنس اور دستاویزات کی ضرورت ہے ، اسی طرح موٹر سائیکل کے لیے بھی ضروری ہے‘۔
’جن ٹریفک قوانین کی پابندی گاڑیوں پر لاگو ہوتی ہے اسی طرح موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہوتی ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے موٹر سائیکل چلانے کے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں ۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط کی جائے گی‘۔