Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کو سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کم ہو کر 184500 روپے رہی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 2401 روپے کم ہو کر 158179 روپے رہی۔
بائیس قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 144997 روپے ریکارڈ کی گئی۔
16 جنوری کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونا پانچ ڈالر کم ہو کر 1915 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔
پاکستانی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی سے 2080 اور فی دس گرام قیمت 17.15 روپے کم ہو کر 1800.41 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں