بحرین: انٹرپول کو مطلوب ایشیائی گرفتار
منامہ:بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پولیس نے ایک ایشیائی اور اس کے 3ساتھیو ں کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار شدگان نے ایئرپورٹ اہلکار کو رشوت کی پیشکش کی تھی تاکہ وہ ان کے ایشیائی ساتھی کو غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے میں دے۔مقامی اخبار الوسط کے مطابق انٹرپول کو مطلوب ایک ایشیائی تارک نے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے اہلکار کو ملک سے جانے میں مدد پر رشوت کی پیشکش کی تھی۔ اہلکار نے اس کی مدد کرنے کا وعدہ کرلیا اور اپنے افسران بالا کو مطلع کردیا۔ طے شدہ وقت پر ایشیائی اپنے 3ساتھیوں کو اپنے ساتھ لے آیا تھا۔ تینوں نے اہلکار کو طے شدہ رقم حوالے کی اور اسی وقت رنگے ہاتھوں ان کو گرفتار کرلیا گیا۔