پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 25 پیسے کے اضافے کے بعد 228.91 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 228.66 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 60.94، اماراتی درہم 62.32، کویتی دینار 749.63، عمانی ریال 594.56، بحرینی دینار 607.22 اور قطری ریال کی قدر 62.64 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 282.64 اور یورو کی قدر 248.61 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 236.75 اور قیمت فروخت 239، سعودی ریال کی قیمت خرید 66.2 اور قیمت فروخت 66.9 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 68.4 اور قیمت فروخت 69 روپے رہی۔