خرگوش کا سال: دنیا بھر میں استقبال کی تیاریاں تصاویر میں
دنیا بھر میں کروڑوں افراد نئے قمری سال اور خرگوش کے سال کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ نیا قمری سال منانے والوں کی زیادہ تر تعداد چین سے تعلق رکھتی ہے، جہاں ایک ہفتے کی سرکاری تعطیلات ہوتی ہیں۔ یہ ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور جیسے ممالک میں رہنے والے چینی نسل کے افراد کے ساتھ ساتھ ویتنامی اور کوریائی باشندوں کے لیے بھی ایک اہم تہوار ہے۔ اس حوالے سے لوگوں کی تیاریوں کی جھلکیاں روئٹرز کی ان تصاویر میں۔۔۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں نئے قمری سال سے پہلے شیر کا رقص کیا جا رہا ہے۔
انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے ایک مندر میں دو خواتین نئے قمری سال کی آمد کے پیش نظر اپنی مقدس مورتیوں کی صفائی کر رہی ہیں۔
کمبوڈیا میں نئے قمری سال کی آمد سے قبل لوگ مارکیٹ سے سجاوٹ کی اشیا کی خریداری کر رہے ہیں۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نئے قمری سال کے حوالے سے سجاوٹ کا سامان خریدنے کے لیے ایک شخص سٹال پر لالٹین چیک کر رہا ہے۔
ملائیشیا میں بدھ مت کے ایک مندر کو نئے قمری سال کی آمد سے قبل سجایا گیا ہے۔
تھائی لینڈ کے نئے سال کی آمد سے قبل شیر کے ڈانس کی ریہرسل کے دوران ایک لڑکی اپنے کاسٹیوم سے دیکھ رہی ہے۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے مضافات میں ایک شاپنگ مال کو لالٹینوں سے سجایا گیا ہے، ایسی ہی ایک لالٹین کے پاس ایک مسلم خاندان کھڑا ہے۔