Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت افغانستان میں 30 لاکھ ڈالر کا امدادی سامان

ضرورت مند خاندانوں اور سیلاب متاثرین میں اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تعاون سے افغانستان میں 30 لاکھ ڈالر مالیت کا امدادی سامان تقسیم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔  
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق افغانستان میں 2022 اور 2023 کے دوران انتہائی ضرورت مند خاندانوں اور سیلاب سے متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں۔
سعودی امدادی ایجنسی نے منصوبے کے تحت کابل میں افغان ہلال احمر کے ہیڈکوارٹرمیں 550 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جن سے 550 خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

 افغان ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر میں 550 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)

اس سے قبل افغانستان کے متعدد علاقوں میں سیلاب زدگان میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی جاتی رہی ہیں۔ 
علاوہ ازیں شاہ  سلمان مرکز نے مارب کمشنری کے المدینہ ضلع میں انتہائی ضرورت مند یمنی خاندانوں میں 12 ٹن 198 کلو گرام وزنی فوڈ باسکٹس تقسیم کرائی ہیں جن سے  798 افراد کو فائدہ ہوا۔ 

شیئر: