Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی آئی کو سارے ثبوت دونگا، کپل مشرا

دہلی۔۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور برطرف وزیر کپل مشرا کے درمیان لڑائی اب شدت اختیار کرگئی ہے۔ مشراکا کہنا ہے کہ وہ سارے ثبوت سی بی آئی کے حوالے کرنے والے ہیں۔ادھر بی جے پی کے یوتھ ونگ نے بدعنوانی کے الزام میں وزیر اعلیٰ دہلی کیجریوال کی رہائش کے سامنے مظاہرہ کیا۔پولیس نے آبی توپوں کی مدد سے انہیں منتشر کردیا۔کیجریوال نے بعد میں ٹویٹ کیا جس میں کہا کہ پارٹی کے خلاف زبردست سازش رچی گئی ہے جس کا آج ہی دہلی اسمبلی میں انکشاف کیا جائے گا۔کپل مشرا نے بھی ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا کہ اگر کیجریوال میں ذرا بھی انسانیت باقی ہوتو اپنی نشست سے استعفیٰ دیدیں اور میرے خلاف انتخاب لڑیں۔مجھے پتہ ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں میرے خلاف نعرے لگائے جائیں گے لیکن میں بھی ہر معاملے کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔مشرا نے کہا کہ کیجریوال میرے استاد رہے ہیں اور میں یہ سب کچھ بھاری دل کے ساتھ کررہا ہوں۔سی بی آئی کو سب کچھ بتاؤنگا اور کیجریوال کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤنگا۔ان میں ہمت ہے تو مجھے پارٹی سے نکال باہر کریں۔

شیئر: