Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

90 دن تک جاری رہنے کے بعد ریاض سیزن کا اختتام

’ریاض سیزن کے کل وزٹروں کی تعداد 13 ملین سے تجاوز کرگئی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے 90 دن تک جاری رہنے کے بعد ریاض سیزن کے اختتام کا اعلان کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن کے تحت 15 علاقوں میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد ہوا ہے۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کے کل وزٹروں کی تعداد 13 ملین سے تجاوز کرگئی ہے‘۔
’90 دن کے دوران ریاض سیزن کے تحت مختلف مقامی اور بین الاقوامی  تفریحی سرگرمیاں پیش کی گئیں‘۔
’ریاض سیزن نے تفریح کے ساتھ ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھول دیئے ہیں‘۔
’سیزن کے اختتام شاندار فٹبال میچ سے ہوا ہے جو پیرس سینٹ جرمین اور الہلال و النصر کے سٹار کھلاڑیوں کے درمیان ہوا‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دو مرتبہ ریاض سیزن کا انعقاد ہوا ہے جبکہ یہ تیسرا سیزن تھا۔

شیئر: