Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسروں کی گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ڈرائیور گرفتار

’متعلقہ سرکاری اداروں کی منظوری کے بغیر گاڑی میں بنیادی تبدیلی کرنا منع ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ریاض میں متعدد ایسے ڈرائیور گرفتار ہوئے ہیں جنہوں نے دوسروں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اپنی گاڑی میں لگا رکھی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کی گرفتار کی ویڈیو ٹوئٹر پر جاری کی ہے‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’متعلقہ سرکاری اداروں کی منظوری کے بغیر گاڑی میں بنیادی تبدیلی کرنا منع ہے‘۔
’بعض أوقات گاڑی میں تبدیلی کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھوکہ دینے کے زمرے میں آتا ہے‘۔
’گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنا یا کسی میں کسی قسم کی تبدیلی کرنا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر جرمانے کے علاوہ سزا بھی ہوسکتی ہے‘۔

شیئر: