Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان عالمی سطح پرتاریخ سازشخصیت ہیں، مائیک پومپیو

پومپیوکی کتاب امریکی و دیگرذرائع ابلاغ میں دلچسپی سے پڑھی جارہی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 امریکہ کے سابق وزیرخارجہ اورسی آئی اے کےسربراہ مائیک پومپیونےکہا ہےکہ ’شہزادہ محمد بن سلمان عالمی درجے کی تاریخ ساز شخصیت ہیں‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق پومپیو نے اپنی یادداشتوں پرمبنی اپنی کتاب Never Give Aninch میں سعودی عرب کا زبردست دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے ساتھ ان کا سفارتی تعلق امریکی میڈیا کو برا لگتا تھا‘۔ 
پومپیو کی کتاب امریکہ کے سیاسی حلقوں اورامریکہ کے اندراورباہرذرائع ابلاغ میں بڑی دلچسپی سے پڑھی جارہی ہے انہوں نے اس میں متعدد مسائل کے حوالے سے چشم کشاحقائق بھی پیش کیے ہیں۔ 
پومپیو نے زوردے کرکہا کہ ’سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اصلاح پسند شخصیت ہیں۔ وہ جلد یہ بات ثابت کردیں گے کہ اپنےدورکےاہم ترین قائدین میں سے ایک ہیں اورعالمی سطح پر تاریخ سازشخصیت کے مالک ہیں‘۔ 
پومپیو نے اکتوبر2018 میں دورہ ریاض کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات نے امریکی میڈیا کو حد سے زیادہ جنون میں مبتلا کردیا‘۔ 
ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے دورے پرروانہ کرنے کی ذمہ داری کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے پومپیو نےکہا کہ ‘انہیں کسی نہ کسی اندازسے یہ یقین ہوگیا کہ صدر ٹرمپ نے مجھ سے جلن محسوس کی کیونکہ میں وہ شخص بن گیا جس نے  واشنگٹن پوسٹ، نیویارک ٹائمزاورایسے دیگربزدلوں کو جو زمینی حقائق کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں رکھتے غصے میں مبتلا کردیا‘۔ 
پومپیو نےکہاکہ ’ٹرمپ انتظامیہ نے خاشقجی کیس کے حوالے سے  13 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کیں‘۔ 
پومپیو نے یہ بھی کہا کہ ’امریکہ اورسعودی عرب کے درمیان امن و امان کے تعلقات بے حد اہم ہیں‘۔ 
پومپیو نے اپنی کتاب میں اس رازسے بھی پردہ اٹھایا ہے کہ ’انڈیا اور پاکستان ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ چکے تھے‘۔ 

شیئر: