Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کرکٹ فیڈریشن اورمیونسپلٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت

کرکٹ کے فروغ کے لیے سہولتیں مہیا کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی کرکٹ فیڈریشن اورمشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے باہمی تعاون اورکھیلوں خاص کرکرکٹ کے فروغ کےلیے ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے ہیں۔
جاری اطلاع کے مطابق سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود نے ریاض میں منعقدہ قومی سرمایہ کاری فورم کے موقع پرمشرقی ریجن کی میونسپل سیکرٹریٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے۔
جس کا مقصد علاقے میں اسپورٹس خاص طورپرکرکٹ کے فروغ کے لیے ضروریات کومہیا کرنا اوراس حوالے سے بھرپورتعاون کرنا ہے۔
اس موقع پرمشرقی ریجن میونسپلٹی کی نمائندگی ریجنل سربراہ انجینیئرفہد بن محمد الجبیرنے کی۔
دریں اثنا سعودی کرکٹ فیڈریشن کے مطابق فریقین نئے مشترکہ مواقع تلاش کریں گے۔ دونوں کی کوشش ہوگی کہ مشترکہ اہداف اورحکمت عملی سے مطابقت رکھنے والی علاقائی ضرورتوں کو پورا کیاجائے۔ 
فریقین کھیلوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہدایات اورقوانین کے مطابق مطلوبہ سرگرمیوں اورامکانات کے بارے میں تجاویزبھی پیش کریں گے۔ 
سعودی کرکٹ فیڈریشن الشرقیہ ریجن میں مقیم غیرملکیوں اورمقامی شہریوں کی زندگی کا معیار بلند کرنےکے سلسلے میں اپنا کردارادا کرے گی۔ کرکٹ کے ذریعے سماجی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کا کام لیاجائے گا۔

شیئر: