Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کی بے قدری نہ رک سکی، انٹربینک میں ڈالر 262 پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 263 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔
 کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 262 روپے پر بند ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 255 روپے سے بڑھ کر 270 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ 
ایک امریکی ڈالر جو اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو 256 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا اور جمعے کو  270روپے میں فروخت ہوا۔ اسی طرح انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 255 روپے سے بڑھ کر 262 روپے میں ٹریڈ ہو۔ 
معاشی امور کے ماہر سمیع اللہ طارق نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی دیکھا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ملکی قرضوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔‘

شیئر: