سعودی دارلحکومت ریاض میں جمعے کو شہری دفاع نے ایک تجارتی مرکز کے ایک سٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
اخبار 24 نے محکمہ شہری دفاع کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’ریاض کے الغدیر ڈسٹرکٹ میں واقع تجارتی مرکز کی دکان میں آگ لگنے کی اطلاع پر ایک سٹور میں لگی محدود آگ پر قابو پالیا گیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں فائر فائٹرز کو سٹور میں لگی آگ پر قابو پاتے دکھایا گیا ہے۔