Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین اکاؤنٹس کی معطلی کے خلاف اپیل کر سکیں گے: ٹوئٹر

ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کئی پالیسیاں تبدیل کی ہیں۔ (فوٹو: روئٹرز)
ٹوئٹر کے صارفین اب اپنے اکاؤنٹس کی معطلی کے خلاف اپیل کر سکیں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو ٹوئٹر نے کہا ہے کہ ’یکم فروری سے اکاؤنٹ کی بحالی کا جائزہ نئے طریقہ کار کے تحت لیا جائے گا۔‘
نئے طریقہ کار کے تحت اکاؤنٹس کو ٹوئٹر کی پالیسیوں کی شدید اور بار بار خلاف ورزی پر معطل کیا جائے گا۔
پالیسی کی سنگین خلاف ورزیوں میں غیرقانونی مواد یا کسی سرگرمی میں ملوث ہونے، تشدد پر اُکسانے یا تشدد کی دھمکی یا نقصان اور صارفین کو ہراساں کرنا شامل ہے۔
ٹوئٹر نے کہا ہے کہ ’مستقبل میں اکاؤنٹ کی معطلی کے مقابلے میں نسبتاً کم سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے جیسے اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ٹویٹس کی رسائی محدود کرنا یا صارفین سے اکاؤنٹ جاری رکھنے کے لیے ٹویٹ ہٹانے کو کہا جائے گا۔
دسمبر میں ٹوئٹر کے ارب پتی مالک ایلون مسک کے طیارے سے متعلق ڈیٹا شائع کرنے پر کئی صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کر دیے گئے تھے جن کو بعد میں بحال کر دیا گیا۔

شیئر: