ابہا ....عسیر پولیس کے ترجمان زید الدباش نے بڑے سیکیورٹی آپریشن کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فوجداری اور نجی حقوق کے مقدمات میں مطلوب 116افراد ،شناختی دستاویزات کے بغیر گھومنے پھرنے والے 381 تارکین، 21گداگر اور3منشیات کے تاجر گرفتار کرلئے گئے۔ شراب سازی کے 3کارخانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ شراب سے بھرے ہوئے 6کنستر اور 27 ڈبے ضبط کئے گئے۔ قاتل کی 25گانٹھیں ، غیر قانونی ہتھیار ضبط کئے گئے۔ بغیر شناخت والے غیر ملکیوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے والے 3مقامی شہریوں کو گرفتا رکیا گیا۔3518ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سیکیورٹی آپریشن میں عسیر پولیس، سیکیورٹی گشتی دستے، ٹریفک اہلکار اور جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کے کارکن شریک تھے۔