سعودی ایجنسی کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میں امدادی اشیا تقسیم
سعودی ایجنسی کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میں امدادی اشیا تقسیم
بدھ 1 فروری 2023 19:30
سندھ کے علاقے دادو میں راشن کے 350 کارٹن تقسیم کیے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کےشاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات سندھ کے علاقے دادو میں سیلاب سے متاثرین میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مرکز نے دادو میں راشن کے 350 کارٹن تقسیم کیے جن سے 2450 متاثرین کو فائدہ پہنچا۔
شاہ سلمان مرکز نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تعاون سے افغانستان میں سیلاب زدگان اور ضرورت مند خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرا رہا ہے۔
افغان صوبے لوگر کے بل علم شہر میں 400 فوڈ کارٹن تقسیم کرائے گئے، اس سے 400 خاندانوں کے 2400 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے جمہوریہ نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں 500 راشن کارٹن تقسیم کرائے جن سے 500 خاندانوں کے 4924 افراد کو فائدہ پہنچا۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز دنیا بھر کے ملکوں میں قدرتی آفات اور قحط سالی سے دوچار افراد میں کھانے پینے کی اشیا، موسمی صورتحال سے بچاؤِ بچوں کی تعلیم کے لیے سکول بیگ اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کی مہم چلائے ہوئے ہے۔
اسی مشن کے تحت پاکستان، افغانستان اور نائیجر میں امدادی سامان تقسیم کرایا جارہا ہے۔