Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر حج و عمرہ سے سردار یوسف کی ملاقات

سعودی حکومت کو معتمرین، زائرین اور حجاج کےلئے شاندار سہولتیں فراہم کرنے پر خراج تحسین
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن سے پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے منفرد مضبوط اور تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں پاکستانی معتمرین کے امور بھی زیر بحث آئے۔ سردار یوسف نے اس موقع پر سعودی حکومت کو معتمرین، زائرین اور حجاج کے لئے شاندار سہولتیں فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت حج و عمرہ نے 1438ھ کے دوران ضیوف الرحمن کیلئے نئی خدمات اور سہولتوں کا اہتمام کیا ہے۔ اس پر سعودی حکومت ، دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً پاکستانی عوام وحکومت کی جانب سے قدرومنزلت کی مستحق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ارض مقدس میں زائرین کو آرام و راحت فراہم کرنے کیلئے زبردست انتظامات کئے جارہے ہیں۔

شیئر: