Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ کی نمائش کرنے پر شہری کو 18 ماہ قید

’مذکورہ شخص کو مدینہ منورہ کے ایک محلے سے گرفتار کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈید کی بنا پر ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جو اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو مدینہ منورہ کے ایک محلے سے گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص کے قبضے سے اسلحہ ضبط ہوا ہے جس کی ویڈیو میں نمائش کی گئی جبکہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ اس کے پاس اسلحہ رکھنے کا اجازت نامہ نہیں تھا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کارروائی کی گئی ہے جبکہ خصوصی ٹیم نے مذکورہ شخص کی شناخت کی گئی اور اس کی صحیح لوکیشن کا سراغ لگایا گیا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے پر مذکورہ شخص کو 18 ماہ قید اور6 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعدمذکورہ شخص کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: