درعیہ میں باکسنگ کا مقابلہ 26 فروری کو ہوگا
’امریکی باکسر جیک پاول اور برطانوی باکسر ٹومی ویوری آمنے سامنے ہوں گے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزارت کھیل کی سرپرستی میں درعیہ میں باکسنگ کا مقابلہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتوار 26 فروری کو امریکی باکسر جیک پاول اور برطانوی باکسر ٹومی ویوری آمنے سامنے ہوں گے۔
سعودی باکسنگ لیگ کے سربراہ عبد اللہ الحربی نے کہا ہے کہ ’وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز ترکی الفیصل کی سرپرستی میں مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے‘۔
’انہوں نے کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی انعقاد پر وزارت کا شکریہ ادا کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وژن 2030 کی روح پر عمل کرتے ہوئے باکسنگ کے عالمی مقابلوں کاانعقاد جاری ہے‘۔
’اس سے پہلے بھی دو عالمی مقابلے ہوچکے ہیں جنہیں مقامی طور پر کافی پذیرائی ملی ہے‘۔