Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی غیرملکی انشورنس کمپنی کو برانچ کھولنے کا پرمٹ

ساما کا کہنا ہے کہ صارفین پرمٹ ہولڈر مالیاتی اداروں ہی رجوع کریں۔ (فوٹو: المدینہ)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے امریکہ کی سگنا ورلڈ وائیڈ انشورنس کمپنی کو سعودی عرب میں برانچ قائم کرنے کا پرمٹ جاری کیا ہے۔ مملکت میں پہلی بار کسی غیرملکی انشورنس کمپنی کو اپنی شاخ قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ساما نے بیان میں کہا کہ مملکت نے انشورنس کمپنیوں کی شاخوں کی نگرانی، لائسنس اور مملکت میں ری انشورنس پالیسی کے قواعد مقرر کیے تھے۔۔ انہیں موثر کرنے کے لیے امریکی انشورنس کمپنی کو لائسنس دیا گیا ہے۔ یہ مالیاتی استحکام کے فروغ کے سلسلے میں ساما کے کردار کے عین مطابق ہے۔ 
امریکی انشورنس کمپنی کو لائسنس جاری کرنے سے انشورنس کمپنیوں کے درمیان مسابقت کا ماحول مضبوط ہو گا۔ اس شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے درمیان تجربات کا تبادلہ عمل میں آئے گا۔ انشورنس خدمات کا معیار بہتر ہو گا۔ 
ساما نے ہدایت کی کہ صارفین پرمٹ ہولڈر مالیاتی اداروں ہی سے رجوع کریں۔ رجسٹرڈ اداروں کے ساتھ  معاملات کیے جائیں۔ ساما کی ویب سائٹ وزٹ کر کے کسی بھی مالیاتی ادارے کی رجسٹریشن کے حوالے سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: